اسلام آباد۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے، اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں ملک بہتری کی سمت میں آگے بڑھے گا۔
اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہے، لیکن کراچی سے گوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا روانہ ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مل کر مزید ترقی کے لیے کام کریں گے۔