پشاور۔خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی نگرانی کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کو آرمی چیف کے خلاف فوج کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نواز شریف رائیونڈ سے فوجی معاملات میں مداخلت بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس وقت فوج اور خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف قیمتی قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف کو ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کا علم ہے، تو پھر وزرا کی غیر ضروری وضاحتوں اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی کیا ضرورت ہے؟ جعلی حکومت کی ترجیحات مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے آرمی چیف کی ملاقاتوں پر مرکوز ہیں۔