اسلام آباد۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ۔
یہ معاہدہ اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں نئے قائم کردہ فیوژن سینٹر کے ذریعے ڈیٹا منتقلی ، باہمی آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کے بروقت تجزیہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (IATF) کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔
صوبائی ڈائریکٹر پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات اور سیکرٹری ایکسائزاور نارکوٹکس کنٹرول پنجاب محمد مسعود مختار نے ڈاکومنٹس پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔