اسلام آباد۔پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیاہے جبکہ جواب دیئے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے روک دیا گیا،دوسری جانب شیر افضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کر لی ا ور کہا کہ دوستوں کے مشورے پر میں نے ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں میڈیا کے دوستوں سے گزارش کروں گا کہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔