وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنا ایک اہم کامیابی ہے اور اس سے میکرو اکنامک استحکام کے حصول کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے “اڑان پاکستان” جیسے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
وزیراعظم نے حکومت کی معاشی اصلاحات کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ 24 سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوا ہے اور افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس کیا گیا ہے، جس کے تحت دن رات کام کر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔