اسلام آباد ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پا کستان مشکل صورتحال سے باہر نکل آیا ، ہر آنے والا دن ملک کے روشن مستقبل کی نوید رہا ہے ۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے باہر نکل آیا ہے اب ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔
انہوں نے کہا معیشت اب استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ معاشی اشاریے مثبت ہیں ، بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت نے آئی ٹی، ایجوکیشن اور اسپورٹس سمیت مختلف کیٹگریز بنائی تھیں۔ ان تمام شعبوں میں بھی اہم اقدامات ک جاری ہیں ۔ ا نہوں نے کہا آنے والے دنوں میںکہ آئندہ آنے والے دنوں میں بلوچستان پاکستان کو لیڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بہت سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
قومی یوتھ کونسل کا قیام شفاف طریقے سے عمل میں لایا گیا۔شہبازشریف کا ویڑن ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا رہا ہے۔ قومی یوتھ کونسل میں ہر شعبے کے ماہر نوجوانوں کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے آئی ایم ایف کا معاہدہ ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر اعتماد کے باعث پوری دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کارخ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں کہ 8 ماہ کی حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
7 سال بعد دنیا نے پاکستان میں سرمایہ لگانا شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔پاکستان کامثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کررہے ہیں۔ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت پاکستان سے 100 دنیا سے 13 بچے بچیوں کو یوتھ کونسل کا حصہ بنایا۔ پروگرام میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے درخواستیں طلب کی تھیں۔