اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اسلام آباد کے نجی اسکول اور کالج 21 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بند رہیں گے، جبکہ 6 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل کر تدریسی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔
پنجاب پنجاب میں بھی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا، اور اسکول 13 جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔ یہ فیصلہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔
خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی، جبکہ پہاڑی علاقوں کے اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔
بلوچستان بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے، جب کہ گرم علاقوں کے اسکول یکم جنوری سے 10 جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے۔
سندھ سندھ میں وزیر تعلیم نے سردیوں میں یونیفارم کے قواعد میں نرمی کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، اور محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔