پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس کی دو نئی بلند سطحوں کو عبور کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں گزشتہ ہفتوں کی تیزی برقرار رہی، جہاں آغاز 1290 پوائنٹس کی نمایاں بڑھوتری کے ساتھ ہوا۔ اس اضافے کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 115593 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔
بعد ازاں، انڈیکس میں 1499 پوائنٹس کی مزید بہتری دیکھی گئی، جس نے کے ایس ای 100 کو 115800 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد مارکیٹ نے مزید ترقی کرتے ہوئے 1801 پوائنٹس کی بڑی تیزی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 115000 اور 116000 پوائنٹس کی دو نئی سطحیں عبور کیں اور بلند ترین سطح 116103 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے تین نئی بلند سطحیں عبور کی تھیں۔