مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت 23 جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ کی کال واپس لے لی گئی۔ اس معاہدے کے نتیجے میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے متنازعہ آرڈیننس ’’پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس 2024‘‘ کو واپس لے لیا، اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی وزیر نے ایک 12 نکاتی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت متعدد اہم مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ معاہدے کے مطابق، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر چھ ماہ میں بات چیت کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، 50 کے علاوہ باقی تمام ایف آئی آرز کو 90 دن کے اندر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
معاہدے میں شامل اہم نکات میں شامل ہیں:
برطرف ملازم صہیب عارف کو سات دن کے اندر بحال کیا جائے گا۔
اظہر شہید کے بھائی کو سات دن کے اندر سرکاری ملازمت دی جائے گی۔
چار زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ سات دن کے اندر ادا کیا جائے گا۔
آٹے کا معیار بہتر کیا جائے گا اور آبادی کے مطابق دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
بجلی میٹروں کی خریداری آئندہ مالی سال میں ای ٹینڈر کے ذریعے کی جائے گی۔
اس معاہدے کے بعد، صدر آزاد کشمیر نے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا نوٹیفکیشن کوہالہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کے حوالے کیا۔ اس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے کوہالہ سے برارکوٹ کا رخ کیا۔
متنازعہ آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا، اور صدر آزاد کشمیر نے حکومت کو آرڈیننس واپس لینے کی ہدایت بھی کی تھی۔ حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی آرڈیننس کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ چار دن سے جاری شٹر ڈاؤن ختم ہو گیا ہے، اور ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ 90 روز کے اندر 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کیا جائے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
آزاد کشمیر: حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب، متنازعہ آرڈیننس واپس
azad jammu and kashmir azad kashmir azad kashmir beautiful places azad kashmir court azad kashmir election azad kashmir latest news azad kashmir news azad kashmir or pok azad kashmir pakistan azad kashmir protest azad kashmir tour dadyal azad kashmir kashmir mirpur azad kashmir muzaffarabad azad kashmir protest pm azad kashmir protest in azad kashmir protest in mirpur azad kashmir strike in azad kashmir top places in azad kashmir