اسلام آباد۔چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خاں نے اپنے انتخابی حلقہ PP-172 کی یونین کونسل 93 کے علاقہ شاہینہ آباد میں جدید واٹر سپلائی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کے عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے مزید ترقیاتی منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عوام نے اس منصوبے کو علاقے کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا، جس سے مقامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ حلقہ PP-172 میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی ترجیحات اور اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔