چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون پر کرپشن کے الزامات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، اور اسی کیس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ کارروائیاں چین کی فوج کی راکٹ فورس میں ہونے والی وسیع کرپشن کے الزامات کے بعد کی جا رہی ہیں۔ ‘رائٹرز’ کے مطابق، دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین کے وزیرِ دفاع کرپشن الزامات پر تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔
چین کی وزارتِ دفاع نے ابھی تک اس معاملے کی تصدیق نہیں کی، لیکن اگر یہ خبریں درست ہیں تو ڈونگ جون کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے تیسرے وزیرِ دفاع ہوں گے جو گزشتہ ایک سال کے دوران ان الزامات کے تحت تحقیقات کا شکار ہوئے ہیں۔
اس دوران، چین کی فوج میں 20 سے زائد فوجی اور دفاعی عہدیداروں کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کیا جا چکا ہے۔ وزارتِ دفاع نے ایڈمرل میاؤ ہوا کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر برطرف کرنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ کارروائیاں چین کے صدر شی جنپنگ کی جانب سے حکومت اور فوج میں کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت کی جا رہی ہیں۔ شی جنپنگ کے حامی ان اقدامات کو شفاف حکمرانی کی طرف ایک قدم سمجھتے ہیں، جبکہ مخالفین انہیں اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔