اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق، بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد، جیپوں اور پک اپ میں 60 فیصد، جبکہ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 23.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کی بڑی وجہ شرح سود میں کمی ہے، جس کے باعث لوگوں کو قرضے لینے میں آسانی ہوئی ہے۔ مزید برآں، سود کی شرح میں مزید کمی اور نئے ماڈلز کی مارکیٹ میں آمد سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.12 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق، 21 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1449 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.75 روپے کم ہے۔
سیمنٹ کی قیمت مختلف شہروں میں مختلف رہی، اسلام آباد میں 1432 روپے، گوجرانوالہ میں 1450 روپے، لاہور میں 1493 روپے، فیصل آباد میں 1448 روپے، ملتان میں 1463 روپے، پشاور میں 1453 روپے، کراچی میں 1340 روپے، اور کوئٹہ میں 1456 روپے ریکارڈ کی گئی۔