اسلام آباد: حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچا اور ان سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے وفد کی یہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔ اس سے پہلے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
مذاکرات اور پیشرفت کے حوالے سے ایاز صادق کے گھر ہونے والی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کا رخ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج اور آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کے بارے میں عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کے لیے جیل پہنچے تھے۔
پولیس کی سیکیورٹی میں وفد کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا، جہاں ان کی عمران خان سے تقریبا سوا گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کیے بغیر جیل سے روانہ ہو گئے۔