اسلام آبا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ےسابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواستیں نمٹا دی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری آرڈر جاری کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق جیل حکام نے بانی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے