واشنگٹن: ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کملا ہیرس نے ری پبلکن پارٹی کے فاتح امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اقتدار کی پُرامن منتقلی کے بارے میں بات چیت بھی کی۔
کملا ہیرس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شکست کے بعد وہ بدھ کے روز اپنے حامیوں سے خطاب کریں گی اور اس موقع پر شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے اپنے حامیوں کو ہاورڈ یونیورسٹی پہنچنے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ اپنے خطاب میں اپنی ہار کو تسلیم کریں گی۔
دوسری طرف، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مشی گن سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں، جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 292 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کو 224 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔