سعودی عرب میں رہائش، ملازمت، اور بارڈر سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے 21 ہزار 370 تارکین وطن کو ایک ہفتے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر کے آخری ہفتے میں پورے سعودی عرب میں رہائش، ملازمت، اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ایک بڑی مہم چلائی گئی، جس میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس مہم کے دوران 21 ہزار 370 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 12 ہزار 274 افراد رہائشی قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، 5 ہزار 684 بارڈر سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کے باعث گرفتار ہوئے، جبکہ 3 ہزار 412 افراد ملازمت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں پکڑے گئے۔
سعودی حکام نے ایک ہزار 492 افراد کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا، جن میں 35 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپیائی، اور 4 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ، 34 افراد کو بے قاعدگی سے سعودی سرحد عبور کرکے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 15 افراد ایسے تھے جو رہائشی، ملازمت، اور بارڈر سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی منتقلی، پناہ دینے، اور ملازمتیں فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا جرم ہے، اور ایسے افراد کے لیے 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشان دہی کریں اور فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔