لاہور: سموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جمعہ اور ہفتہ کی رات بھاری گاڑیاں لاہور میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ تاہم، ایندھن، ادویات، اسپتال اور کھانے کی اشیاء کی فراہمی کرنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
اسی طرح، وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی مسافر بسوں، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں، پولیس اور جیل کی گاڑیوں پر بھی یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی اور دیگر قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔ یہ پابندی 8 نومبر سے 31 جنوری 2025 تک نافذ رہے گی۔