پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 25 مرد کرکٹرز کو ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔
سابق کپتان شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، شاداب خان، ابرار احمد، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، نعمان علی، حارث رؤف اور صائم ایوب کو جگہ ملی ہے۔
کیٹیگری ڈی میں عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد حریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ، عباس آفریدی اور کامران غلام شامل ہیں۔
پی سی بی نے پانچ ماہ کی تاخیر کے بعد یہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2024 سے نافذ ہوں گے۔
بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ پہلی بار جن پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، ان میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان شامل ہیں۔