مصور ماریزیو کیٹیلان کی اس مشہور تخلیق، جسے ’کامیڈین‘ کہا جاتا ہے، آج بھی ایک اہم سرمایہ کاری کے طور پر ثابت ہورہی ہے۔ حال ہی میں نیلام گھر سوتھبی نے یہ اعلان کیا کہ اس فن پارے کے تین ایڈیشنز میں سے ایک دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، اور اس بار اس کی متوقع قیمت 10 لاکھ سے 15 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔
جیتنے والے بولی دہندہ کو ایک رول ڈکٹ ٹیپ، ایک کیلا، ایک صداقت کا سرٹیفکیٹ، اور انسٹالیشن کے لیے باقاعدہ ہدایات فراہم کی جائیں گی۔
سوتھبی نے سی این این کو بتایا کہ نہ تو ٹیپ اور نہ ہی کیلا اصل ہیں۔ نیلام گھر کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے یہ وضاحت کی کہ ’کامیڈین‘ ایک تصوراتی فن کا نمونہ ہے۔