اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات عاشق حسین شیخ کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی ،وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈی جی آئی پی ونگ عاشق حسین شیخ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،وزیراطلاعات نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں، مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔