کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ’’چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
اس پروگرام کے تحت مرحلہ وار 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے لیے بھیجا جائے گا۔ ہنر مند نوجوانوں کی پہلی کھیپ رواں سال نومبر میں بھیجی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے سفیر ہیں، لہذا انہیں نیک نامی کا باعث بننا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ گمراہی کا شکار نہ ہوں اور ترقی کے لیے مثبت سوچ اپنائیں، اور یہ وعدہ کیا کہ بلوچستان کے ہر نوجوان کو ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیصلہ بلوچستان کے عوام نے کرنا ہے کہ کون درست ہے اور کون غلط۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہی نکلتا ہے اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے گمراہی پھیلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے دوران بے بنیاد الزامات پھیلا کر بے چینی پیدا کی گئی، اور نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔