اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد عالمی مہارتوں اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی تعلیمی نظام میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اور مہارت کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ پروگرام ملک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت اور ترقی کو بھی فروغ دے گا۔
قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن، وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران ہواوے کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد کرے گا۔
وزیر اعظم کے دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتیں سیکھانے کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری کی امید ہے۔
مزید برآں، ہواوے کا یہ پروگرام پاکستان کے تکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیوں کا عزم ظاہر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ترقی اور ملکی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔