ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اوسی اے سی اور صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق، اس دوران 3.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔
ستمبر 2024 میں ملک میں 1.27 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی، جو کہ پچھلے سال ستمبر کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں 1.22 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85 ملین ٹن پٹرول، 1.42 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85 ملین ٹن پٹرول، 1.44 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔