اسلام آبا د۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبد اللہ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی ،ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان دونوں میں نوجوان آبادی ہے،ایتھوپیا اور پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں،پاکستانی تاجر جنوری 2025 میں ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرسکتے ہیں،سفیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایتھوپیا کے نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں،موجودہ حکومت میں ایتھوپیا کی ترقی متاثر کن ہے،اس موقع پر رانا مشہود خان نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک دوسرےکے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں،شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔