پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ بطور کپتان انہیں یقین ہے کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے۔ انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف شکست پر افسوس کا اظہار کیا لیکن یہ بھی کہا کہ کھلاڑی اچھے نتائج دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آنے والی سیریز پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔ “شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے، مگر آگے بڑھنے کے لیے کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہوگا۔”
مسعود نے مزید کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف شکست ہمیں بھی دکھ دیتی ہے، اسی لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں میچ بائی میچ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر اگلے میچز کے لیے پلاننگ کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ملتان کی کنڈیشنز کے مطابق زاہد محمود کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
شان مسعود نے چیمپیئنز کپ میں اچھی کرکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کرکٹ کی تیاری بھی بہتر ہوتی ہے، اور اس ایونٹ نے فٹنس کی جانچ کا موقع بھی فراہم کیا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ محمد رضوان مستقل ٹیم کا حصہ ہیں، لیکن سرفراز احمد شارٹ ٹرم میں بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔ “نئے وکٹ کیپرز اور اوپنرز کے ساتھ مستقبل کی پلاننگ کا عمل جاری ہے۔”
آخر میں، مسعود نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مکمل موقع دیا جائے گا، جس میں کامران غلام اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔