رواں سال کا 24 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق، جس بچے میں یہ کیس رپورٹ ہوا ہے، اس کی عمر 29 ماہ ہے۔ سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔
ترجمان عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے پی آئی اور ای پی آئی مل کر ‘بگ کیچ اپ’ اقدام شروع کر رہے ہیں، جس کا مقصد ان بچوں کو ویکسین فراہم کرنا ہے جو اب تک ویکسینیشن سے محروم ہیں۔