امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جان کو ایران کی جانب سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اور اگرچہ ایران نے پہلے بھی ان کے خلاف کوششیں کی ہیں، وہ کامیاب نہیں ہوئیں۔
ٹرمپ نے مزید وضاحت کی کہ ان کی جان کے خطرے کی نگرانی امریکی فوج کر رہی ہے۔ انہوں نے سیکریٹ سروس کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے پر کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ سیکیورٹی میں ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 13 کو پینسلوانیا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ٹرمپ معمولی زخمی ہوئے تھے، جبکہ حملہ آور کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔ حال ہی میں، 15 ستمبر کو فلوریڈا میں ایک اور ریلی کے قریب بھی فائرنگ کی آواز سنی گئی، لیکن ٹرمپ محفوظ رہے۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے انہیں دی گئی بریفنگ میں حکام نے ایران کی طرف سے ان کے قتل اور امریکا کو غیر مستحکم کرنے کے حقیقی خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔