لاہور: ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ جلسے کا وقت قریب آ رہا ہے، لیکن اب تک تین درجن کرسیاں بھی نہیں بھر سکیں۔ مریم نے یہ بھی کہا کہ یہ صورتحال “انقلاب” اور “مقبولیت” کا ایک عبرتناک منظر پیش کرتی ہے، جس کے خلاف پی ٹی آئی اپنے حامیوں کے ذہنوں میں پرانی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے خوش گمانی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم اصل مناظر پیش کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا شک نہ رہے۔ “ویلکم ٹو لاہور!”