پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عوامی پورٹل “اختیار عوام کا” (اصلاح یا سزا) موبائل ایپ کا افتتاح کیا ہے۔
اس ایپ کا سلوگن “اختیار عوام کا” ہے، اور اس کے ذریعے خیبر پختونخوا کے شہری اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومت تک پہنچا سکیں گے۔
ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات درج کی جا سکیں گی۔ عوامی پورٹل کے آغاز سے عوامی شکایات پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔
اس پورٹل میں مختلف محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل کی گئی ہے، جس سے وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہیں گے۔ اس کے علاوہ، تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی بھی ممکن ہوگی۔