بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بینرز پر قائد اعظم کا مشہور قول “اتحاد، تنظیم، ایمان” بھی نمایاں طور پر درج تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی نواب سلیم اللہ اکیڈمی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے توفضل حسین مانک میاں ہال میں منائی گئی۔ تقریب میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل مہمان خصوصی تھے، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل علم، صحافی، مصنفین، مورخین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب کے دوران، مقررین نے تحریک پاکستان، قیام پاکستان اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان کا قیام ممکن نہ ہوتا، اور آج ہم شاید کشمیر کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہوتے۔ بھارتی فوج نے ہمارے سر پر ہتھیار رکھتے اور اگر پاکستان نہ ہوتا تو بنگلہ دیش کا بھی وجود نہ ہوتا۔