اسلام آباد۔تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں افسران کے تبادلوں پرسخت تشویش کاا ظہار کیا ہے ۔،پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ یہ تین افسران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی ۔بی کے لئے تعینات کئے گئے تھے جو کھانے پینے کی اشیاپر نظر رکھتے تھے۔ ان کی کلیئرنس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کھانا نہیں کھاتے تھے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر پہلے ہی کئی بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں ،اچانک ان تبادلوں سے ہمیں سخت تشویش ہے ،ہم اس معاملے کو اعلیٰ فورم پر اٹھائیں گے ۔