اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی ایک خاتون کو نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔ حالت بگڑ جانے پر، پانچ دن بعد، ان کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر جی سکس کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
بیلجیئم سے پاکستان آئی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے پانچ دن تک جنسی زیادتی کی۔ خاتون کی حالت خراب ہونے پر انہیں گلی نمبر 33، سیکٹر جی سکس ون تھری، صدر روڈ پر ہاتھ پاوں باندھ کر چھوڑ دیا گیا۔ خاتون کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا کہ ملزمان نے پانچ دن تک ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیئم سے ہے اور انہیں طبی معائنے کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی، جس سے معلوم ہوا کہ جنسی زیادتی کا شکار خاتون غیر ملکی ہیں۔
سلوا نامی خاتون نے بتایا کہ حال ہی میں وہ پاکستان آئی تھی، مگر جنسی حملہ آوروں کے ہاتھ لگ گئی اور نامعلوم افراد نے اسے پانچ دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے کہا کہ خاتون کی حالت غیر ہونے پر سلوا کو گلی نمبر 33، جی سکس ون تھری، صدر روڈ پر ہاتھ پاو?ں باندھ کر چھوڑ دیا گیا۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او عدیل شوکت اور ایس ایچ او ویمن مصباح جائے وقوعہ پر پہنچے۔
دونوں افسران نے خاتون کو پولی کلینک پہنچایا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔