اسلام آباد ۔سینیٹر فیصل واوڈا نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کو ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ ایک قومی سطح کا معاملہ تھا اور پی ٹی آئی کا اجلاس میں شریک نہ ہونا مناسب نہیں تھا۔
ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اس اجلاس میں کسی کو بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تھی، بلکہ صرف پاکستان اور ملکی سلامتی کے متعلق گفتگو ہونی تھی۔
میرے خیال میں پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، اور انہوں نے ایک بڑی غلطی کی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہے کیونکہ اس کے اندرونی اختلافات حل نہیں ہو رہے۔