پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے خطیر آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور ایک ٹیم کی فروخت سے 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ حاصل کرنے کی توقع کر رہا ہے۔
فرنچائز معاہدوں میں تبدیلی کا امکان
تفصیلات کے مطابق، پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائزز سمیت کئی دیگر معاہدوں پر نظرثانی یا توسیع کی جائے گی۔ 10 سالہ معاہدے کے تحت ٹیموں کی تعداد 6 برقرار رکھی گئی تھی، تاہم 2026 میں 11ویں سیزن سے 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ فرنچائزز کے معاہدوں پر بھی نظرثانی ہوگی۔
نئی فیس کا تعین
معاہدے کے تحت فرنچائز فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔ موجودہ ٹیموں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنے معاہدے برقرار رکھیں یا توسیع سے انکار کردیں۔ البتہ، تمام فرنچائزز نے معاہدے میں توسیع پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔
اب پی ایس ایل کی ایویلویشن مکمل ہونے کے بعد نئی فیس کا تعین کیا جائے گا، جس سے پی سی بی کو مزید مالی فوائد حاصل ہونے کی امید ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔