امریکی ریاست وسکونسن کے ماؤنٹ پلیزنٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جہاں ایک 4 سالہ بچے نے 911 پر کال کر کے اپنی والدہ کے خلاف شکایت درج کرائی۔
پولیس کے مطابق جب افسران مذکورہ گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ بچے نے اپنی ماں پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اس کی آئس کریم کھا لی ہے، اور اسی وجہ سے انہیں جیل بھیجا جانا چاہیے۔
بچے نے پولیس اہلکاروں کو پوری سنجیدگی سے اپنی “شکایت” بتائی، تاہم کچھ دیر بعد اس نے اپنے خیالات تبدیل کر لیے اور کہا کہ اسے اب بس مزید آئس کریم کھانی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اگلے روز اس کے لیے آئس کریم لے جانے کا فیصلہ کیا تاکہ اسے ایک خوشگوار سرپرائز دیا جا سکے، کیونکہ اس نے اپنی والدہ کو مزید پریشان نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔