بالی ووڈ کے “مسٹر پرفیکشنسٹ” عامر خان آج 14 مارچ کو 60 برس کے ہو جائیں گے، اور اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا بیان دیا جس سے فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سالگرہ کے جشن کے دوران عامر خان نے ایک قریبی دوست گوری کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “جب ہم ملے تھے تب دونوں سنگل تھے، اور اب ہمارے بچے بڑے ہو چکے ہیں۔ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے نہایت سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔”
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گوری کو پہلے ہی بالی ووڈ کے دونوں خانز، شاہ رخ اور سلمان، سے ملو چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے اپنی اس پرانی دوست کے لیے روزانہ گانے گانے کا بھی ذکر کیا اور موقع پر ہی مشہور نغمہ “کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے” گا کر سنایا۔
انہوں نے اپنی یادگار فلم لگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “بھوون کو آخرکار اپنی گوری مل ہی گئی۔” یاد رہے کہ فلم لگان میں گریسی سنگھ نے گوری کا کردار ادا کیا تھا، جو فلم میں بھوون سے محبت کرتی تھیں۔
عامر خان نے مزید کہا، “مجھے معلوم نہیں کہ 60 سال کی عمر میں شادی کرنا مناسب ہے یا نہیں، لیکن میرے بچے بہت خوش ہیں۔ خوش قسمتی سے میری سابقہ بیویوں کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔”
یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں۔ 2002 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں، عامر نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں یہ رشتہ بھی اختتام کو پہنچا۔ ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔
عامر خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا اداکار واقعی تیسری شادی کا ارادہ رکھتے ہیں؟ یا یہ محض ایک قریبی رفاقت ہے؟
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔