آسٹریلیا کے ایک جدید ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ نے دنیا کا پہلا تجارتی حیاتیاتی کمپیوٹر متعارف کرایا ہے، جو انسانی دماغی خلیات پر کام کرتا ہے۔
میلبرن میں قائم کورٹیکل لیبز نے 3 سے 6 مارچ تک بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اپنا جدید کمپیوٹر CL-1 لانچ کیا۔ کمپنی کے مطابق، یہ کمپیوٹر “بکس میں ایک جسم” جیسی صلاحیت رکھتا ہے اور مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔
اس کمپیوٹر میں لیبارٹری میں تیار کردہ نیورونز استعمال کیے گئے ہیں، جو ایک سیلیکون چپ پر افزائش پاتے ہیں اور برقی سگنل بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس منفرد سسٹم کو بعد میں لیبارٹری کے بائیولوجیکل انٹیلی جنس آپریٹنگ سسٹم (BIOS) سے منسلک کر دیا گیا، جس کے ذریعے صارفین پروگرامنگ کر سکتے ہیں اور کمپیوٹنگ کے مختلف کام انجام دے سکتے ہیں۔
اس کمپیوٹر میں ایک اندرونی لائف سپورٹ سسٹم بھی موجود ہے، جو پمپنگ، گیس اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرتے ہوئے نیورونز کو چھ ماہ تک فعال رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔