معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد نے بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
اس سے قبل کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجد الحرام میں نکاح کیا، اور ان کی شادی کی تقریبات تاحال جاری ہیں۔ اب عمر شہزاد نے بھی نکاح کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصاویر مقدس مقام سے شیئر کی ہیں۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں سورہ النبا کی آیت کا مفہوم لکھا:
“اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا۔”
انہوں نے مزید لکھا:
“مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔”
عمر شہزاد نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی، تاہم دونوں کے چہرے واضح نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں، ایک اور تصویر میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو غلافِ کعبہ کو چھونے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔