بھارتی فلم انڈسٹری میں شاندار انٹری دینے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والی یہ اداکارہ نہ تو پریانکا چوپڑا ہیں اور نہ ہی دیپیکا پڈوکون، بلکہ یہ کوئی اور ہیں۔
اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم “اینِمل” کے ذریعے زبردست کامیابی حاصل کی۔
اگلے ہی سال ان کی فلم “پشپا” نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی، اور ہر پلیٹ فارم پر اپنی دھاک بٹھا دی۔
ان کی کامیابیاں یہاں تک محدود نہیں رہیں، کیونکہ اس سال ان کی فلم “چھاوا” نے ہر جانب دھوم مچا دی اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح تین سال تک مسلسل سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ رشمیکا منڈنا نے نہ صرف ساؤتھ انڈین سینما بلکہ ممبئی کے سینما ہالز میں بھی ہلچل مچادی ہے۔
رشمیکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند فلم پروڈیوسرز کی لائن لگ گئی ہے، اور ہر کسی کی کوشش ہے کہ کسی طرح انہیں سائن کرلیا جائے۔
فلم ساز اور ہدایت کار اب رشمیکا منڈنا کو قسمت کی دیوی ماننے لگے ہیں، کیونکہ جن پر وہ مہربان ہو جائیں، ان کا کام بخوبی چل پڑتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔