وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر سالانہ محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں ٹیکس ریونیو مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ تین سے پانچ سال کے دوران برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔
چینی مالیاتی منڈی میں پانڈا بانڈ کے اجرا کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملکی معیشت میں بہتری کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت مہنگائی میں کمی اور شرح سود کو کم کرنے کے لیے بھی سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے ساتھ ساتھ نجکاری کے عمل کو بھی تیز تر کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ان کے مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ سرکاری اداروں میں “رائٹ سائزنگ” کے ذریعے غیر ضروری اخراجات کم کیے جا رہے ہیں، جس سے حکومتی مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک میں پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کے خواہاں ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔