آج کل لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ بیروزگاری اور ملازمت کا دباؤ ذہنی تناؤ کا باعث بن رہا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا دی ہے، اور جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح نے مزید پریشانی پیدا کر دی ہے۔
اگر آپ ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں معیارِ زندگی بلند ہو، عوام خوش باش ہوں اور خوشحالی عام ہو، تو فن لینڈ آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
یورپی ملک فن لینڈ گزشتہ 10 سالوں سے مسلسل دنیا کا سب سے خوشحال ملک قرار دیا جا رہا ہے اور اب بھی 7.741 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔
فن لینڈ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے، بدعنوانی نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مؤثر ہے اور شہریوں کو ایک مضبوط سماجی تحفظ حاصل ہے۔
اس کے علاوہ، یہاں کا تعلیمی نظام جدید اور معیاری ہے جبکہ رہائشی پالیسی بھی خاصی مستحکم ہے۔
فن لینڈ کا صحت کا نظام عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے، جہاں کووڈ کے بدترین دنوں میں بھی عوام کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔
یہ دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، جہاں جرائم کی شرح نہایت کم ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کے سب سے خوشحال ملک اور خوش باش قوموں کا تعین کرنے کے لیے ورلڈ پاپولیشن ریویو کے محققین نے گزشتہ تین برسوں میں 143 ممالک کے سروے کا جائزہ لیا۔
اس فہرست کی درجہ بندی کے لیے چھ بنیادی عوامل کو مدنظر رکھا گیا، جن میں اقتصادی استحکام (فی کس جی ڈی پی)، سماجی تحفظ، متوقع عمر، ذاتی آزادی، سخاوت اور کرپشن کی سطح شامل ہیں۔
ان تمام عوامل کے مجموعی اسکورز کا تجزیہ کر کے انہیں ایک خیالی انتہائی ناخوش ملک کے ساتھ موازنہ کیا گیا، جو خوشی کی کم ترین سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
دنیا کے سب سے خوشحال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ڈنمارک ہے، جس کے بعد آئس لینڈ، سویڈن، اسرائیل، نیدرلینڈز اور ناروے شامل ہیں۔
اس فہرست میں 145 ممالک میں پاکستان 108ویں جبکہ بھارت 126ویں نمبر پر ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔