وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزا فاطمہ خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی حجم 1 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ برآمدات مزید بڑھیں گی۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلاب برپا کرنے کا عہد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں جلد ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم منعقد کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی سرمایہ کار شریک ہوں گے۔
وزیر مملکت نے پاک سعودی ویژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں قریبی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔