وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.02 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیلے کی فی درجن قیمت میں 4.35 روپے کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 6.99 روپے بڑھ گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 2.68 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ نمک، پیٹرول، سگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
دوسری جانب، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7.94 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ آلو کی قیمت 4.39 روپے فی کلو اور پیاز کی قیمت 5.19 روپے فی کلو کم ہوئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 17.57 روپے فی کلو کم ہو گئی۔ اسی طرح دال چنا کی قیمت میں 5.93 روپے اور دال ماش کی قیمت میں 3.2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔