اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ورلڈ بینک کی سینئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پروگرام سپیشلسٹ لیسلے کوریڈرو (Lesley Y. Cordero) کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ممبر انوائرمنٹ سمیت سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی شریک تھے۔ملاقات کا مقصد اسلام آباد میں سموگ کی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہر کی ائیر کوالٹی کو بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنا تھا
ملاقات کے دوران ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے پر بھی گفتگو ہوئی ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سموگ کے اسباب کے تدارک کے حوالے سے سموگ سیزن سے قبل قابل عمل اقدامات کی ضرورت ہے،اسلام آباد شہر میں تمام گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹس کو یقینی بنایا جائے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنانا چاہتے ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے،الیکٹرک بسوں کا منصوبہ اسلام آباد کے ماحول کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے،
چیئرمین سی ڈی اے کی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا اور کہا کہ اس سال بھرپور شجرکاری مہم سے فضائی آلودگی پر قابو پانا چاہتے ہیں،ورلڈ بینک ان اقدامات کے حوالے سے کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے اپنی تکنیکی مدد فراہم کرے، کاربن کریڈٹ سیل کے قیام کے حوالے سے ورلڈ بینک اپنی معاونت پیش کرے۔
لیسلے کوریڈرو کی اسلام آباد کے فضائی معیار کو بہتر بنانے اور سموگ کے تدارک کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،ورلڈ بینک کی اسلام آباد کے ماحول کی بہتری کے لئے قلیل، وسط اور طویل المدت پلان کی تیاری کے حوالے سے اپنی معاونت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ،چیئرمین سی ڈی اے نے ورلڈ بینک کی تکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا