اسلام آباد ۔شیاو¿می نے پاکستان میں اپنی نئی اسمارٹ فون سیریز Redmi Note 14 متعارف کرادی ہے، جس میں تین ماڈلز شامل ہیں: Redmi Note 14 Pro+5G, Redmi Note 14 Pro, اور Redmi Note 14۔ یہ فون جدید خصوصیات کے حامل ہیں اور اس میں AI کیمرہ سسٹم کے ساتھ ساتھ آل اسٹار پائیداری اپگریڈز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، فون میں فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے خصوصی کیمرہ سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔
شیاو¿می پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، سفیان احمد کے مطابق، یہ فون رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا اسمارٹ فون ہے اور Redmi Note سیریز اب تک کی سب سے زیادہ سیل ہونے والی سیریز بن چکی ہے۔
Redmi Note 14 سیریز کی قیمتیں اور ورڑن درج ذیل ہیں:
Redmi Note 14: 8+128 GB (53,999 PKR) اور 8+256 GB (57,999 PKR)
Redmi Note 14 Pro: 8+256 GB (79,999 PKR) اور 12+512 GB (94,999 PKR)
Redmi Note 14 Pro+5G: 12+512 GB (144,999 PKR)
شیاو¿می پاکستان میں مقامی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری بھی شروع کر چکا ہے، اور ایئر لنک کے سی ای او مظفر حیات پراچہ کے مطابق، پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا یہ ایک بڑا سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے ان فونز کا معیار بین الاقوامی سطح کے برابر ہے اور اس سے نہ صرف مقامی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ ملک کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔
شیاو¿می نے اس کے علاوہ نئی ٹی وی کیٹیگری اور گاڑیوں کے ماڈلز بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے کمپنی کے پاکستان میں موجودگی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔