لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے سابق اسپنر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے مقرر کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بائیں ہاتھ کے سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان نے ملتان میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کی تقرری کا مقصد قومی ٹیم کے اسپنرز نعمان علی، ساجد خان، اور ابرار احمد کی کارکردگی میں مزید نکھار لانا ہے۔
یہ تینوں اسپنرز اسپن وکٹوں پر پاکستان کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان کی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے عبدالرحمان کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں ان اسپنرز کا کردار ٹیم کی کامیابی کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔