اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نئی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔
اس ٹیم کی نگرانی ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین کریں گے، جبکہ جے آئی ٹی میں دو سب انسپکٹر افسران، کاشف ریاض اور شمس خان، اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ تحقیقاتی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی اور عدالت کی معاونت سے قانونی کارروائی کو آگے بڑھائے گی۔
دوسری جانب، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم اس کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مزید قانونی اقدامات بھی کرے گی۔