اسلام آباد۔جڑواں شہروں کے بیمثال ہاوسنگ پراجیکٹ، ٹاپ سٹی ون میں ایک اوپن ہاؤس ایونٹ منعقد کیا گیا، صبح سے شام تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کنور معیز خان کنسٹرکشنز کے فلیگ شپ پروجیکٹ “کے ایم کے ٹاورز” کے لیے نئے سال کی خصوصی پیشکش کی تفصیلات بتائی گئیں، اسلام آباد اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں فیملیز نے اس اوپن ہاؤس میں شرکت کی، جہاں فیملیز کیلے پرفضا ماحول میں کھانے پینے کی تازہ اشیا اور بچوں کی تفریح کیلے کھیلوں کا بندوبست موجود تھا۔
اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے متصل کے ایم کے ٹاورز کے کشادہ سبزہ زار میں منعقد اس تقریب میں شریک معزز مہمانوں میں فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، راولپنڈی چیمبر آف کامرس، کی قیادت سمیت کنسٹرکشن انڈسڑی اور ریالٹرز انجمنوں کی نمایاں شخصیات موجود تھیں، ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو ٹاپ سٹی ون، کے ایم کے ٹاورز، اور دیگر آنے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ٹاپ سٹی ون اور کے ایم کے ٹاورز کی مہم مثبت نتائج دیگی اور ملک میں جاری معاشی بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گی، شرکا نے اس پر کشش آفر اور ہاوسنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر خاص طور پر ٹاپ سٹی ون کے سی ای او، کنور معیز خان، کی کاوشوں اور وژن کو سراہا۔