اسلام آباد ۔انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلروں اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،چھاپہ مار کاروائیوں میں اشتہاری سمیت 2 انسانی سمگلرز گرفتار کرلیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں محمد مدح حیدر اور صاحبزادہ آصف شامل ہیں
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم صاحبزادہ آصف کو کراچی ائرپورٹ جبکہ ملزم محمد مدح حیدر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے،
ملزم مداح حیدر نے شہری کو ملائیشیاءملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم صاحبزادہ آصف نے متعدد متاثرین کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ 73 ہزار روپے بٹورے۔
ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ڈائریکٹر اسلام آباد زون کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔