راولپنڈی۔ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 نہتے سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ان ورکرز کو بھتہ خوری کی غرض سے اغوا کیا۔ اغوا کے دوران دہشت گردوں نے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بقیہ مغوی ورکرز کی بازیابی کے لیے علاقے میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی عوام دشمن اور بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کارروائیوں میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔